ہریانہ : اے ایس آئی نے کی خودکشی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 14-10-2025
ہریانہ : اے ایس آئی نے کی خودکشی
ہریانہ : اے ایس آئی نے کی خودکشی

 



چندی گڑھ/ آواز دی وائس
ہریانہ  کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کی تحقیقات کے دوران ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ روہتک میں ایک اور پولیس افسر (اے ایس آئی) نے خودکشی کر لی اور ایک تین صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ بھی چھوڑا ہے۔ اس نوٹ میں اے ایس آئی نے پورن کمار پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
متوفی کی شناخت سندیپ لاٹھر کے طور پر ہوئی ہے، جو روہتک پولیس کی سائبر سیل میں تعینات تھا۔ اپنی آخری ویڈیو میں اے ایس آئی سندیپ نے روہتک کے سابق ایس پی نریندر بجارنیا کی حمایت کی ہے، جن کا واقعے کے بعد تبادلہ کر دیا گیا تھا۔
ویڈیو میں سندیپ نے کہا کہ نریندر بجارنیا ایک ایماندار پولیس افسر ہیں۔