جنرل نروانے کو ہندوستانی سنیما کا کون سا کردار پسند نہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2021
 آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے
آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے

 

 

آواز دی وائس، پونہ

 آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے ہفتہ کو فلم اینڈ ٹیلیویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا گولڈن جبلی پروگرام میں شریک ہوئے۔

پونہ کے اس پروگرام میں شرکت کے بعد انھوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں ہمیشہ ہندوستانی افواج ایک ممولی شبیہ دیکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستانی فلموں میں خوبصورت ہیروئن کے کرنل والد کو ہمیشہ ایک سخت قسم کا انسان دکھایا جاتا ہے۔

اس کے ایک ہاتھ میں شراب اور دوسرے ہاتھ میں بندوق دکھایا جاتا ہے۔

یہ کردار مجھے پریشان کرتا ہے، میں ایک کھلے ذہن کا آدمی ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ کسی کمیونٹی اور کرادر صرف گھسے پیٹے انداز میں دکھانا غلط ہے۔

جرنل نروانے نے اس موقع اپنی تقریر میں انھوں نے ہندوستانی سنیما کے مثبت باتوں کی تعریف اور اس کی خدمات کا اعتراف کیا۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک اس وقت کئی مسائل سے گزر رہا ہے۔ اپنی گفتگو میں چین و پاکستان کی سرحد کا بھی حوالہ دیا ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ جنگ کبھی فوجیوں کے درمیان نہیں بلکہ دو ملکوں کے بیچ ہوتا ہے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ ہندوستانی فوج نے کہا کہ لداخ میں گوگرا کے مقام پر ہند چین کی فوجوں نے اپنے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل پورا کر لیا ہے۔