منی پور میں آپریشن تیز، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 3 افراد گرفتار

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2025
منی پور میں آپریشن تیز، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 3 افراد گرفتار
منی پور میں آپریشن تیز، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 3 افراد گرفتار

 



امپھال :: حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منی پور میں جاری سرچ اور ایریا ڈومینیشن آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے مجموعی طور پر تین افراد کو بھی گرفتار کیا۔ ریاست میں امن و قانون کی مجموعی صورتحال معمول پر رہی۔11 ستمبر کو سیکورٹی اہلکاروں نے جری بام ضلع کے سوناپور اور جیرول پوکپی گاؤں کے پہاڑی دامن سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا۔

برآمد شدہ سامان میں ایک ترمیم شدہSBBL بندوق، تین دیسی ساختہSBBL بندوقیں، ایک .22 پستول، ایک دیسی ساختہ .22DBBL شاٹ گن، آٹھ 12 بور کارتوس، 56 شیشیاں اور تین چھوٹی بوتلیں بارود کی، 240 لیڈ کے ٹکڑے اور ایک لوہے کی بارود بھرنے والی سلاخ شامل ہیں۔

مزید برآں، کالعدمKYKL تنظیم کے ایک سرگرم رکن کو امفال ویسٹ کے لامسانگ مکھا لیکائی علاقے میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت موی رنگتھم رنجیت سنگھ(43)کے طور پر ہوئی ہے۔

اس پر بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ حکام نے اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزین، ایک پمپ ایکشن شاٹ گن، 18 زندہ 12 بور کارتوس، دو خالیINSAS LMG میگزین، دو خالیINSAS رائفل میگزین، ایک موبائل فون اور آدھار کارڈ برآمد کیا۔

ضلع تھوبال میں محمد عامر خان عرف عبیر خان(47)اور سمیم بانو(39)کو ان کی رہائش گاہ لِلونگ اُشوئی پوکپی تھراورک ماچن سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 35 گرام ہیروئن اور ایک موبائل فون بمعہ سم کارڈ برآمد ہوا۔

دریں اثناء، منی پور پولیس نے کانگپوپکی ضلع کے لیمکھونگ تھانے کے تحت لمبونگ پہاڑی پر ایک غیر قانونی بنکر کو بھی منہدم کیا۔موٹر وہیکل قوانین کی خلاف ورزیوں کی جانچ کے جاری مہم کے دوران پولیس نے 11 ستمبر کو 23,000 روپے کے 13 چالان جاری کیے اور ایک دن قبل 10 گاڑیوں سے بلیک فلم بھی ہٹائی۔

ریاست بھر میں کل 116 چیک پوسٹ قائم کیے گئے، جن کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لوٹے گئے اسلحے، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بغیر کسی تاخیر کے پولیس یا قریبی سیکورٹی فورسز کے حوالے کریں۔