ہندوستان میں 'ایپل' نے کیا بینک کارڈ سے لین دین بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ہندوستان میں 'ایپل' نے کیا بینک کارڈ سے لین دین بند
ہندوستان میں 'ایپل' نے کیا بینک کارڈ سے لین دین بند

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

اگر آپ ایپل کے صارف ہیں اور آپ کو کمپنی کی مختلف سروسز اور سبسکرپشنز کے لیے کارڈ سے ادائیگی کرنے میں بھی پریشانی ہو رہی ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، آپ اس مسئلے کا سامنا کرنے میں اکیلے نہیں ہیں۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نےاب ہندوستان میں اپنے پلیٹ فارمز پر کارڈ کی ادائیگی کوقبول کرنا بند کر دیا ہے۔ اب ہندوستانی ایپل کے صارفین ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعےایپل کی خدمات یا سبسکرپشنز کی ادائیگی نہیں کر سکیں گے۔

ایپل کے صارفین اب اپنا ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ ایپل میوزک پر مواد خریدنے اور ایپل کے ایپ اسٹور یا +iCloud پر سبسکرپشنز کے لیے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ایپل کے سپورٹ پیج پر  ہندوستان کے لیے فعال ادائیگی کے طریقہ کار میں اب صرف تین اختیارات ہیں - نیٹ بینکنگ، UPI ادائیگی اور Apple ID بیلنس۔

 اگر آپ ایپل آئی ڈی بیلنس کا آپشن منتخب کرتے ہیں، تو اس طریقے میں سبسکرپشن کی تجدید پر ہر ماہ خودکار کٹوتی ہوتی ہے، یعنی آپ کے اکاؤنٹ سے رقم خود بخود کٹ جاتی ہے۔ ایپل کے کارڈ سے ادائیگی کا طریقہ ہٹانے کے لیے کمپنی کے صارفین نے ٹوئٹر پر احتجاج کیا ہے۔

 امریکی کمپنی کا یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب گزشتہ سال ریزرو بینک آف انڈیا نے آٹو ڈیبٹ کے حوالے سے ایک نیا اصول نافذ کیا تھا۔ اس اصول کی وجہ سے ایپل کے بار بار ہونے والی آن لائن لین دین کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔

آر بی آئی کے اس نئے اصول کے تحت، یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ اب کسی بھی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پلیٹ فارم، او ٹی ٹی، ڈی ٹی ایچ ایپ پر اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے پیسے نہیں کاٹے جائیں گے۔ یعنی اگر آپ نے سبسکرپشن لیا ہے تو سبسکرپشن کی مدت پوری ہونے کے بعد اس کی تجدید خود بخود نہیں ہوگی، اس کے لیے سب سے پہلے بینکوں کو آپ سے اجازت لینی ہوگی۔