اسلام مخالف تبصرہ،آکاش گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اسلام مخالف تبصرہ،آکاش گرفتار
اسلام مخالف تبصرہ،آکاش گرفتار

 

 

مرادآباد: اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں ایک نوجوان کو مذہب اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ کا ملزم پایا گیا۔ اس کے بعد ریاست کی پولیس نے ملزم آکاش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ دراصل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس کا پولیس افسران نے نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ پاک باڈہ کے علاقے کے رہنے والے آکاش نے ایک ویڈیو بنائی ہے، جس میں مسلمانوں کے مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض زبان استعمال کی ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی کاروائی کی۔

دراصل، مرادآباد شہر کا ماحول خراب کرنے کی سازش کے لیے سوشل میڈیا پر اسلام مذہب کے حوالے سے ایک متنازعہ پوسٹ کی گئی تھی۔

متنازعہ پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کی۔ اسی دوران تفتیش میں پولس نے پاک باڈا علاقے کے گاؤں مہلک پور مافی کے رہنے والے آکاش کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔

اسی دوران شکایت کنندہ نے پاک باڈا تھانے میں پولیس سے شکایت درج کرائی۔ الزام لگایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں مذہب کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹویٹ میں مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور عدالت کے حکم پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اس معاملے میں ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا کا کہنا ہے کہ مرادآباد ضلع کے پاک باڈا پولیس اسٹیشن میں شکایت ملی تھی، جس پر پولیس نے فوری طور پر شکایت کا نوٹس لیا۔ کیس کی تحقیقات کے دوران، ویڈیو وائرل کرنے اور اسلام مذہب پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے آکاش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔