لوک سبھا کی ایک، اسمبلی کی چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2022
لوک سبھا کی ایک، اسمبلی کی چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان
لوک سبھا کی ایک، اسمبلی کی چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

 

 

 نئی دہلی :  الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی چار سیٹوں کے لئے 12اپریل کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

کمیشن نے سنیچر کو جاری پریس بیان جاری کرکے مغربی بنگال کی آسن سول لوک سبھا سیٹ کے علاوہ مغربی بنگال کے بالی گنج، چھتیس گڑھ کی کھیرا گڑھ، مہاراشٹر کی کولہاپور شمال اور بہار کی بوچاہن سیٹن پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا۔ ان سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کا نوٹفکیشن 17 مارچ کو جاری ہوگا اور نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 24مارچ ہے۔ 25مارچ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 28مارچ ہے۔ ان سیٹوں پر انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 16اپریل کو ہوگی۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال کی آسن سول لوک سبھا سبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بابول سپریو کے استعفی کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ وہ بی جے پی چھور کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔