اے ایم یو: نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کا بڑھتا رجحان، طبی ماہرین پریشان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-12-2021
اے ایم یو: نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کا بڑھتا رجحان، طبی ماہرین پریشان
اے ایم یو: نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کا بڑھتا رجحان، طبی ماہرین پریشان

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

امراض قلب سے عموماً عمر رسیدہ افراد متاثر ہوتے رہے ہیں مگر حالیہ دنوں میں نوجوانوں میں بھی امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں جس پر ماہرین امراض قلب نے تشویش کا اظہار کیا اور اس کے اسباب و علل اور تدارک کی تدابیر پر گفتگو کی۔

کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا، اترپردیش شاخ کے زیر اہتمام کارڈیالوجی انٹرونشن کونسل (سی آئی سی) کی کانفرنس میں ملک کی نوجوان آبادی میں امراض قلب کے بڑھتے ہوئے واقعات پر غور و خوض کیا گیا۔ کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا، یوپی شاخ کے اگلے صدر کے طور پر منتخب اور شعبہ کارڈیالوجی، جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سربراہ پروفیسر ایم یو ربانی اور سوسائٹی کے موجودہ صدر پروفیسر ستیندر تیواری (ایس جی پی جی آئی) نے شمع روشن کرکے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

کانفرنس کے دوران پروفیسر ربانی نے جے این میڈیکل کالج کے کورونری انجیو پلاسٹی اور پیس میکر ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ اس موقع پر دل کے مریضوں کو مؤثر طریقے سے علاج فراہم کرنے کے لئے جے این میڈیکل کالج کی ستائش کی گئی۔

پروفیسر ربانی نے پیچیدہ کورونری انجیو پلاسٹیز کی نئی تکنیکوں پر بھی اظہار خیال کی۔ اس موقع پر سینئر کارڈیالوجسٹ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر منصور حسن بھی موجود تھے۔