امت شاہ نے شمال مشرقی کونسل کی 73ویں میٹنگ کی صدارت کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-06-2026
امت شاہ نے شمال مشرقی کونسل کی 73ویں میٹنگ کی صدارت کی
امت شاہ نے شمال مشرقی کونسل کی 73ویں میٹنگ کی صدارت کی

 



شیلانگ 
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل کے 73ویں مکمل اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا, میگھالیہ کے گورنر سی ایچ وجے شنکر, میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراد کے سنگما, ڈونر کے مرکزی وزیر مملکت سکانت مجومدار, مرکزی داخلہ سیکریٹری گووند موہن اور  ڈونر سیکریٹری سنجے جاجو شامل ہوئے۔
اس کے علاوہ اروناچل پردیش، آسام، منی پور، تریپورہ، میزورم، ناگالینڈ اور سکم کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔
اس سے قبل  اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے اجلاس کے مقصد کو اجاگر کرتے ہوئے اسے "انتہائی اہم" قرار دیا، کیونکہ اس میں شمال مشرقی خطے کے لیے متعدد منصوبوں اور اسکیموں پر فیصلے کیے جائیں گے۔سکم کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمال مشرقی کونسل کا 73واں مکمل اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم اجلاس ہے، کیونکہ اس کے ذریعے اس خطے کے لیے مختلف منصوبوں اور اسکیموں پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے کہا کہ شمال مشرقی کونسل نے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام آٹھ ریاستیں "وِکست 2047" کے ہدف کی طرف اپنے اپنے انداز میں منصوبہ بندی کے عمل کو مضبوط بنا رہی ہیں۔
کھانڈو نے اے این آئی سے کہ کہ یہاں 73واں مکمل اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس کی صدارت کریں گے۔ اپنی تشکیل کے بعد سے شمال مشرقی کونسل نے اس خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تمام آٹھ ریاستیں 'وِکست 2047' کی سمت میں اپنی منصوبہ بندی کے عمل کو مضبوط بنا رہی ہیں۔ ڈونر وزارت اور  این ای سی اس میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔
سرکاری بیان کے مطابق، شمال مشرقی کونسل ایکٹ 1971 کے تحت قائم کی گئی یہ کونسل شمال مشرقی خطے کے لیے اعلیٰ ترین علاقائی منصوبہ بندی کا ادارہ ہے، جو خطے میں مربوط ترقی کو فروغ دینے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔