ایران نے امریکہ اور اسرائیلی کے خلاف 'آپریشن ٹرو پروم 4' کا آغاز کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 14-03-2026
ایران نے امریکہ اور اسرائیلی کے خلاف 'آپریشن ٹرو پروم 4' کا آغاز کیا
ایران نے امریکہ اور اسرائیلی کے خلاف 'آپریشن ٹرو پروم 4' کا آغاز کیا

 



تہران
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے ہفتہ کے روز ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ "امریکہ اور صہیونی ہر اس قطرہ خون کی قیمت ادا کریں گے جو ناحق بہایا گیا ہے، اور پہنچائے گئے نقصانات کا بھی حساب لیا جائے گا۔
ذوالفقاری نے بتایا کہ "ملک کے فضائی دفاع کے محافظوں کی کارروائیوں کے تحت فیروزآباد اور بندر عباس کے علاقوں میں دو  ایم كیو -9 ڈرون اور تبریز کی فضاؤں میں ایک اور طیارہ سپاہ کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔" ترجمان کے مطابق اب تک تباہ کیے گئے ڈرونز کی مجموعی تعداد 112 تک پہنچ چکی ہے، جن میں مختلف اقسام کے جنگی، جاسوسی اور خودکش ڈرون شامل ہیں۔
فوجی ترجمان نے ان دفاعی اقدامات کو وسیع حملہ آور کارروائیوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج، سپاہ کی ایرو اسپیس اور بحریہ فورسز اور حزب اللہ کے "بہادر جنگجوؤں" نے آپریشن ٹرو پرامس 4 کی 45ویں لہر انجام دی۔ یہ کارروائی "یا صاحب الزمان، عجل اللہ فرجہ" کے مقدس نعرے کے تحت اور یومِ القدس کے موقع پر عوام کی بڑی شرکت کے بعد کی گئی۔
خطاب کے دوران ذوالفقاری نے تصدیق کی کہ خیبر شکن ٹھوس ایندھن والے درست نشانہ لگانے والے میزائل اور حملہ آور ڈرون بڑی تعداد میں دشمن کے اہداف کی طرف بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا بنیادی مقصد "مقبوضہ صہیونی علاقوں کے شمالی کمانڈ کے ڈھانچے اور امریکی افواج کے اجتماع کے مراکز کو تباہ کرنا" تھا۔ انہوں نے خاص طور پر جن مقامات کا ذکر کیا ان میں حیفا، قیصریہ، زریعت اور شلومی کی بستیاں اور ہولون کا فوجی صنعتی کمپلیکس شامل ہیں۔
آپریشن کا دائرہ امریکی فوجی تنصیبات تک بھی پھیل گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے اجتماع کے مقامات، جن میں الظفرہ اور اربیل کے فوجی اڈے شامل ہیں، کو بھی پہلے دی گئی "خطہ چھوڑنے کی وارننگ" کے بعد نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے آپریشن ٹرو پرامس 4 کی 46ویں لہر بھی جلد ہی انجام دی گئی، جس میں "امریکی اور صہیونی دشمنوں کے مراکز اور افواج" کو نشانہ بنایا گیا۔ ذوالفقاری کے مطابق اس مرحلے کا مقصد "صہیونی اور امریکی مجرمانہ کمانڈروں کو تلاش کر کے نشانہ بنانا" تھا۔
ان کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں 10 خفیہ مقامات اور رہائشی ٹھکانے جبکہ خطے میں امریکی افواج کے 3 اجتماع اور چھپنے کے مقامات کی نشاندہی کر کے درست حملے کیے گئے۔ان حملوں میں مبینہ طور پر تل ابیب کے سات مقامات، ریشون لیصیون کے دو مقامات اور شوہام کا ایک مقام شامل تھا۔ اسی طرح امریکی کمانڈروں کے ٹھکانوں کے طور پر کنگ سلطان، وکٹوریا اور اربیل کے اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسی دوران اسلامی انقلابی گارڈ کور نے اپنی فضائی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وسیع زیرِ زمین ہتھیار گاہ میں موجود ڈرونز کا بڑا ذخیرہ بھی دکھایا۔ مہر نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں "اسلامی انقلابی گارڈ کور نے ایک بڑے سرنگ نما کمپلیکس میں اپنے ڈرونز کا مجموعہ پیش کیا۔اس نمائش کو "آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی تصویر کے سائے میں آئی آر جی سی کی ڈرون طاقت کے ایک حصے کی نمائش" کا عنوان دیا گیا، جس میں جدید بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں  ایک وسیع زیر زمین تنصیب میں قطاروں کی صورت میں دکھائی گئیں۔
ذوالفقاری نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ یہ مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا كہ جہنم کے دروازے اس وقت تک بند نہیں ہوں گے جب تک آخری معصوم بچوں کے قاتل مجرم کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے شہداء پر ہونے والے ظلم کی قسم، ہم ناحق بہائے گئے ہر قطرہ خون کا بدلہ لیں گے"، اور یہ بھی کہا کہ "فتح صرف اللہ، غالب اور حکمت والے کی طرف سے ہوتی ہے۔