سری نگر: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں کم از کم 39 یاتری زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق تیز رفتار بس ایک موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ہری گنواں میں ایک خالی مکان پر جا گری۔
Chief Minister has expressed deep concern over the road accident at Gund, Kangan, in which several pilgrims returning to Srinagar after performing the Yatra were injured. He has directed that the injured be provided the best possible medical care and deputed Health Minister… pic.twitter.com/uGqTMAZ1Df
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) July 28, 2026
مکان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اسی کے باعث بس دریائے سندھ میں گرنے سے بچ گئی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق عمر عبداللہ نے وزیر صحت سکینہ ایتو کو شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکمز) بھیجا ہے تاکہ وہ زخمی یاتریوں کے علاج کی نگرانی کریں۔