تمام زبانیں یکساں احترام کے لائق ہیں: ممتا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-02-2026
تمام زبانیں یکساں احترام کے لائق ہیں: ممتا
تمام زبانیں یکساں احترام کے لائق ہیں: ممتا

 



کولكتہ
 مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام زبانیں یکساں احترام کی حقدار ہیں اور انہیں ہر قسم کے “حملے” سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔
زبان کی تحریکوں کے دوران جان گنوانے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت لسانی تنوع کا احترام کرتی ہے اور متعدد زبانوں کو سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی نہ صرف ایک عظیم ادبی ورثے کی حامل زبان ہے بلکہ یہ تمام لسانی برادریوں کے احترام کے وسیع عزم کا بھی حصہ ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا كہ ہم نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ریاست میں ہر فرد کو، خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو، اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ریاست نے مختلف لسانی گروہوں کے لیے زبان اکیڈمیاں قائم کی ہیں۔
انہوں نے کہا كہ اس مقدس دن ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ اگر کسی زبان پر حملہ ہوا تو ہم سب متحد ہو کر اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ تمام زبانیں برابر احترام کی مستحق ہیں۔