جئےپور/ آواز دی وائس
دوستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر راجستھان کے سرحدی اضلاع میں انتظامیہ نے 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا ہے۔
گنگانگر ضلع میں پولیس نے 'ریڈ الرٹ' جاری کرتے ہوئے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور تمام روشنیاں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا: "ریڈ الرٹ ہے، تمام لوگ اپنے گھروں میں رہیں، ہر قسم کی لائٹ بند رکھیں۔
ضلع کلیکٹر ڈاکٹر منجو نے ایک بیان میں بلیک آؤٹ کے دوران انورٹر اور جنریٹر سے جلنے والی لائٹیں بھی بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
باڑمیر میں ریلوے اسٹیشن، مرکزی بازار، ضلع کلیکٹریٹ سمیت دیگر مقامات پر مسلسل پانچویں بار سائرن بجایا گیا۔ جیسلمیر شہر میں بلیک آؤٹ کا سائرن بجا، جس کے بعد لوگوں نے اپنے گھروں کی تمام لائٹیں بند کر دیں۔
ذرائع کے مطابق جیسلمیر میں بلیک آؤٹ کے ساتھ ساتھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ یہ دھماکے جیسلمیر-پوکھرن علاقے میں پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی وجہ سے ہوئے۔
بیكانیر میں بھی مکمل طور پر بلیک آؤٹ رہا۔
ضلع مجسٹریٹ نمرتا ورشنی نے بیكانیر تحصیل میں بلیک آؤٹ کے احکامات جاری کیے ہیں، جو اگلے حکم تک نافذ رہیں گے۔
جودھپور کے ضلع کلیکٹر کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر بلیک آؤٹ نافذ کیا جا رہا ہے۔
ضلع کلیکٹر گورو اگروال نے کہا کہ تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر ہر قسم کے روشنی کے ذرائع بند کر دیں اور ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔