نئی دہلی
سابق یونین منسٹر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کے روز کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو جمہوری بنا دیا ہے۔رئیسینا ڈائیلاگ 2026 کے موقع پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے پاس ٹیکنالوجی کے استعمال سے جڑے چیلنجز کو حل کرنے کا ایک اہم موقع موجود ہے۔
سابق یونین منسٹر نے کہا كہ اے آئی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو جمہوری بنا دیا ہے۔ بطور شہری یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کو زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ آج ہمارے پاس بہت سے ایسے مسائل کو حل کرنے کا موقع ہے جنہیں ہندوستانی شہری اور حکومت توجہ کے لائق سمجھتے ہیں۔
اسمرتی ایرانی رئیسینا ڈائیلاگ 2026 کے دوسرے دن ہونے والی پینل ڈسکشن کا حصہ تھیں، جس کا موضوع تھا: “انٹیلیجنس بائس: ایکویٹی، انکلوژن اور گروتھ اِن دی ایج آف اے آئی”۔اس پینل میں ماریشس کی منسٹر میری ویرونیک لیو گووند، یو ایس اے کی چیف اکنامسٹ اینڈ انویسٹر میریڈتھ واکر، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو یو ایس اے کے ڈین راجیش گپتا، بھوٹان کے تھمفو ٹیک پارک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر شیرنگ سیگائے دورجی، اور جرمنی میں ایچ سی ایل ٹیک کی گلوبل ہیڈ آف پرائیویسی پاؤلا سیپیئرے بھی شامل تھیں۔
جمعرات کو ایکسٹرنل افیئرز منسٹر ایس جے شنکر نے بھی رئیسینا ڈائیلاگ 2026 کے افتتاحی اجلاس میں اپنے ووٹ آف تھینکس کے دوران اے آئی اور عالمی نظام پر بات کی۔فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے کلیدی خطاب کے بعد بات کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ عالمی امور کے ایک نہایت پیچیدہ وقت میں منعقد ہو رہا ہے، جس نے گہرے غور و فکر اور مباحثے کی فضا قائم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا كہ آنے والے چند دنوں میں ہماری گفتگو نئی صلاحیتوں پر مرکوز ہوگی، جن میں فوجی، اقتصادی، توانائی، انسانی وسائل اور سب سے بڑھ کر ٹیکنالوجی، خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس شامل ہے۔
یہ بیان جیو پولیٹکس اور جیو اکنامکس پر ہندوستان کی نمایاں کانفرنس کے گیارہویں ایڈیشن میں دیا گیا۔پرائم منسٹر نریندر مودی نے جمعرات کو رئیسینا ڈائیلاگ کے گیارہویں ایڈیشن کا افتتاح کیا، جبکہ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب اس تین روزہ پروگرام کے چیف گیسٹ ہیں۔
یہ تین روزہ ڈائیلاگ 5 مارچ سے 7 مارچ تک منعقد ہو رہا ہے۔ سال 2026 کے ایڈیشن کا موضوع ہے: “سنسکارا – اسیرشن، اکاموڈیشن، ایڈوانسمنٹ”۔