عدالت کی پھٹکار کے بعد۔جہانگیر پوری کے ایس ایچ او کا تبادلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-05-2022
عدالت کی پھٹکار کے بعد۔جہانگیر پوری کے ایس ایچ او کا تبادلہ
عدالت کی پھٹکار کے بعد۔جہانگیر پوری کے ایس ایچ او کا تبادلہ

 

 

نئی دہلی: دہلی کے جہانگیر پوری تھانے کے ایس ایچ او راجیش کمار کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نئے ایس ایچ او ارون کمار لیں گے۔ جہانگیرپوری میں، دو برادریوں کے درمیان جھڑپوں اور تشدد کے لیے دہلی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کا الزام خود ایس ایچ او پرلگا ہے۔ عدالت نے جہانگیرپوری تشدد کیس کے سلسلے میں دہلی پولیس کو بھی سخت سرزنش کی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ بغیر اجازت جلوس نکالنا اور تشدد کرنا دہلی پولیس کی ناکامی ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ قصوروار افسران کا احتساب ہونا چاہیے۔ عدالت نے پولس کمشنر سے معاملے کی جانچ کرنے کو کہا تھا۔ عدالت کے اس سخت حکم کے بعد جہانگیرپوری کے ایس ایچ او کو ہٹا دیا گیا۔دہلی کی روہنی عدالت نے ہفتہ کو جہانگیر پوری تشدد کیس کی سماعت کرتے ہوئے آٹھ لوگوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ روہنی کورٹ نے کہا تھا کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی سے گواہوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

ملزمان علاقے کے معروف جرائم پیشہ ہیں اس لیے کوئی گواہ سامنے نہیں آئے گا۔ ضمانت کی عرضی کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت نے غیر قانونی جلوس کو نہ روکنے پر دہلی پولیس کی سرزنش بھی کی۔ عدالت نے دہلی پولس سے پوچھا تھا کہ اجازت نہ ہونے کے باوجود جلوس کیسے نکلا؟

روہنی کورٹ نے کہا تھا کہ پہلی نظر میں یہ دہلی پولیس کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ بغیر اجازت نکالے جانے والے جلوس کو روکنے میں مقامی پولیس کی مکمل ناکامی ثابت ہوئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ قصوروار افسران کا احتساب کیا جائے۔ عدالت نے پولس کمشنر سے معاملے کی جانچ کرنے کو کہا تھا۔ ۔

عدالت نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سینئر افسروں نے اس معاملے کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ذمہ داری کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو اور پولیس غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام نہ ہو۔

 دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے ہفتہ کو جہانگیر پوری میں بھڑکنے والے تشدد کے اہم ملزم تبریز کو گرفتار کر لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تشدد کے بعد ملزم علاقے میں پولیس اہلکاروں کی ٹیم کے درمیان آزاد گھوم رہا تھا۔ پولیس بھی اس سے بے خبر تھی۔ لیکن پورے معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد وہ پکڑا گیا۔ یہ کارروائی کرائم برانچ نے جہانگیر پوری میں شوبھا یاترا پر پتھراؤ کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔