اشتعال انگیز نعرہ بازی کا الزام،متعددگرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2021
اشتعال انگیز نعرہ بازی کا الزام،متعددگرفتار
اشتعال انگیز نعرہ بازی کا الزام،متعددگرفتار

 

 

نئی دہلی

اتوار کو جنتر منتر کے قریب اشتعال انگیز نعرے بازی کے سلسلے میں اشونی اپادھیائے سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ اشونی اپادھیائے اور اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ 

ہم قانون کے مطابق معاملے کو سنبھال رہے ہیں کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ نفرت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے خلاف بلا روک ٹوک نعرے بلند کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اس سلسلے میں اوکھلاکے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے پولس کو ایک تحریری شکایت دی ہے۔ پیر کو کچھ خواتین بھی اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے آگے آئیں۔ ایم پی اسد الدین اویسی نے بھی اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرایا ہے۔

اس کے بعد ، دہلی پولیس نے ایکشن لیا اور ایک مقدمہ درج کیا ، اس معاملے میں ایک مخصوص پارٹی کے تین رہنماؤں کو نامزد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جو بھی قصور وار ہوگا۔اسے گرفتارکیا جائے گا۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنتر منتر پر پروگرام منعقد کرنے کے لیے محکمہ سے اجازت بھی نہیں لی گئی۔ تاہم نامزد ہونے والے رہنماؤں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان کے پروگرام کو ختم کرنے کے بعد انہیں بدنام کرنے کے لیے نعرے لگائے گئے۔