ڈیجیٹل خدمات تک رسائی اور سائبر سیکورٹی بڑے چیلنجز ہیں: ناگیشورن

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-05-2026
ڈیجیٹل خدمات تک رسائی اور سائبر سیکورٹی بڑے چیلنجز ہیں: ناگیشورن
ڈیجیٹل خدمات تک رسائی اور سائبر سیکورٹی بڑے چیلنجز ہیں: ناگیشورن

 



نئی دہلی
ہندوستان کے چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر نے عالمی سطح پر نمایاں وسعت حاصل کی ہے، لیکن ڈیجیٹل رسائی، باہمی مطابقت اور سائبر سکیورٹی سے متعلق چیلنجز اب بھی تشویش کا باعث ہیں۔
انڈین کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز  کی جانب سے “ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کی فراہمی” کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام میں ناگیشورن نے کہا کہ آبادی کا ایک بڑا طبقہ، خاص طور پر بزرگ افراد، کمزور نیٹ ورک والے علاقوں میں رہنے والے لوگ، اور کم خواندگی یا محدود ڈیجیٹل سمجھ رکھنے والے شہری، اب بھی ڈیجیٹل خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر چاہے کتنا ہی جدید کیوں نہ ہو، وہ مکمل معنوں میں ڈیجیٹل شمولیت کے برابر نہیں ہے۔ سب سے زیادہ ضرورت مند افراد تک آسانی سے ڈیجیٹل خدمات پہنچانے کے لیے ابھی مزید کوششیں جاری ہیں۔ناگیشورن نے کہا کہ ڈیٹا شیئرنگ اور ڈیجیٹل ریکارڈ کے شعبے میں قانونی اور ادارہ جاتی ڈھانچہ ابھی ترقی کے مرحلے میں ہے۔ ریاستوں کے درمیان ڈی پی آئی کی باہمی مطابقت کا عمل بھی ابھی جاری ہے۔
انہوں نے کہ کہ مرکزی حکومت کے نظام نسبتاً بہتر انداز میں مربوط ہو رہے ہیں، لیکن ریاستی سطح پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے معیار اور تکمیل میں اب بھی کافی فرق موجود ہے۔
سائبر سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خطرات کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے اس شعبے پر مسلسل توجہ دینا ضروری ہے۔