ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل میں عبداللہ ثقافی کی شرکت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2025
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل میں عبداللہ ثقافی کی شرکت
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل میں عبداللہ ثقافی کی شرکت

 



کالی کٹ(عبدالکریم امجدی )

          متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ کے زیر اہتمام تیسری بین الاقوامی کانفرنس ابوظہبی میں شروع ہوئی جس کا عنوان تھا فقہی تناظر میں خاندان کا حقیقی تصور ،قومی شناخت اور ایک مربوط معاشرہ۔ یہ کانفرنس محترمہ شیخ فاطمہ بنت مبارک، سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کی چیئر وومن اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں ہندوستان کی گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمدکی نیابت میں جامعہ مرکز کے سینئر استاذ مولانا عبداللہ ثقافی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات 2026 کو خاندان کے سال کے طور پر منا رہا ہے۔  جس میں 57 ممالک کے مفتیان کرام، علماء، محققین اور اسلامی یونیورسٹیوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ 

  ہندوستان کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد متحدہ عرب امارات کی فتویٰ اتھارٹی کے مذہبی مباحث میں باقاعدہ مدعو ہیں۔ کانفرنس کا مقصد تیزی سے بدلتے ہوئے سماجی حالات کے درمیان خاندان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خاندانوں کو درپیش عصری چیلنجوں کا مذہبی نقطہ نظر اور حل پیش کرنا ہے۔  پروگرام میں مختلف موضوعات پر علمی مباحثے اور مقالے پیش کئے جائیں گے ۔مولانا عبداللہ ثقفی ملیاما کانفرنس میں مفتی اعظم ہند شیخ ابوبکر احمد کا پیغام پیش کریں گے۔  مرکز ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے پبلی کیشن  ایڈیٹر نجم الدین کامل ثقافی بھی کانفرنس میں بطور نمائندہ شرکت کر رہے ہیں۔