رنجی ٹرافی; عمر عبداللہ نے 2 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-02-2026
رنجی ٹرافی; عمر عبداللہ نے 2 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا
رنجی ٹرافی; عمر عبداللہ نے 2 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا

 



سری نگر
وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی پہلی بار رنجی ٹرافی جیتنے پر دو کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔اسے جموں و کشمیر کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یادگار کامیابی نے پورے خطے کو فخر اور حوصلے سے بھر دیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں عمر عبداللہ نے کرناٹک کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار فتح کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے دو کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔عمر عبداللہ جمعہ کے روز کرناٹک کے شہر ہبلی پہنچے تھے تاکہ جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکیں، جس نے پہلی اننگز میں بڑی برتری حاصل کر لی تھی اور پہلی بار ٹرافی جیتنے کے قریب تھی۔
انہوں نے مزید کہا كہ حالیہ طور پر نوٹیفائی کیے گئے نمایاں کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے قواعد کے تحت ان کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔