نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے اتوار کے روز لانگوال میونسپل کونسل کی صدر پروندر کور برار کے خلاف اینٹی پارٹی سرگرمیوں کے الزام میں تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے معطل کر دیا اس کے ساتھ ہی کمل برار اور کرم سنگھ برار کو بھی فوری طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا
پارٹی کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے علم میں آیا ہے کہ آپ اینٹی پارٹی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں لہٰذا آپ کو کمل برار اور کرم سنگھ برار کے ساتھ فوری طور پر عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کیا جاتا ہے ادھر عام آدمی پارٹی کے دہلی صدر سوربھ بھاردواج نے ہفتہ کے روز دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی کی مبینہ طور پر ایڈیٹ کی گئی ویڈیو کے گردش میں آنے کے خلاف بی جے پی کے احتجاج میں راج گھاٹ پہنچ کر مظاہرہ کیا
جالندھر پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اقبال سنگھ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو کلپ گردش کر رہا تھا جس میں آتشی کو گروؤں کے خلاف مبینہ توہین آمیز اور اشتعال انگیز تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ریلیز میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آتشی کے حوالے سے انتہائی اشتعال انگیز کیپشن کے ساتھ ویڈیو کلپس اپ لوڈ کیے گئے تاہم 9 جنوری 2026 کی فارنسک رپورٹ کے مطابق آتشی کی آڈیو میں لفظ گرو ادا ہی نہیں کیا گیا اور ویڈیو کو جان بوجھ کر ایڈیٹ کر کے ایسے الفاظ منسوب کیے گئے جو انہوں نے کبھی نہیں کہے پولیس کے مطابق معاملے کی مزید جانچ جاری ہے