کشمیر میں مشتبہ پاکستانی کبوتر ملا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-01-2026
کشمیر میں مشتبہ پاکستانی کبوتر ملا
کشمیر میں مشتبہ پاکستانی کبوتر ملا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
لاہور، پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں تعلیمی ادارے کی عمارت منہدم ہو گئی۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق اسکول میں سرمائی تعطیلات جاری تھیں، جس کی وجہ سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ واقعہ جمعرات کو لاہور سے تقریباً 450 کلومیٹر دور ضلع تونسہ میں پیش آیا۔ پولیس افسر صادق بلوچ نے بتایا کہ دھماکہ تحصیل کوہِ سلیمان کے علاقے بستی جوٹر میں واقع ایک سرکاری اسکول کی عمارت میں ہوا، جس سے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔ یہ علاقہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدوں پر واقع ہے، اسی وجہ سے اسے پاکستان کے سیکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
افسر بلوچ کے مطابق اس حملے کے پیچھے کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 11 جنوری تک تعطیلات ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت اسکول کی دوبارہ تعمیر کرائے گی اور ایک ماہ کے اندر کلاسیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان عموماً خیبر پختونخوا صوبے میں لڑکیوں کے اسکولوں کو نشانہ بناتی ہے، تاہم پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات غیر معمولی سمجھے جاتے ہیں۔