ہزار سے زیادہ جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ہزار سے زیادہ جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا
ہزار سے زیادہ جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا

 

 

نئی دہلی: روہنی ضلع پولیس کے سائبر سیل نے ایک پین انڈیا گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو بڑی یونیورسٹیوں اور اسکول بورڈز کے تقریباً 1,000 جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کرتا ہے۔ ملزم، فیس بک پر اپنا اشتہار شائع کر کے گاہک کی تلاش کرتے تھے۔ ملزمان سے 65 جعلی مارک شیٹس برآمد ہوئی ہیں۔

روہنی کے ڈی سی پی پرنو تائل کے مطابق، 15 اپریل کو آن لائن سائبر فراڈ سے متعلق ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس میں شکایت کنندہ دیپک کمار نے الزام لگایا تھا کہ اس نے یمنا آئی اے ایس انسٹی ٹیوٹ کے مختلف کورسز میں داخلے سے متعلق ایک آن لائن اشتہار دیکھا تھا۔ اس کے بعد وہ اشتہار میں دیے گئے پتے پر گئے جہاں ان کی ملاقات ملزمان سے ہوئی۔

ملزمین نے اسے یقین دلایا کہ وہ اسے بی ایچ ایم ایس کورس میں داخلہ دلوائیں گے۔ ملزم نے بی ایچ ایم ایس کورس میں داخلے کے عوض ساڑھے تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے 2,50,000/- روپے ملزمان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔

شکایت کنندہ کے مطابق 6 ماہ سے زائد انتظار کے باوجود ملزم اسے کورس میں رجسٹر نہیں کروا سکا۔ جب اس نے ملزم سے رابطہ کیا تو اس کا فون بند پایا گیا۔ اس کے بعد متاثرہ ، ملزم کے دفتر چلی گئی لیکن وہاں تالا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفتیش کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ اس کے بعد ملزم جتیندر کمار کو شکر پور علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے قبضے سے 4 مختلف بورڈز اور یونیورسٹیوں کی 14 مارک شیٹس برآمد ہوئیں۔ جتیندر نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ویدانگا آئی اے ایس اکیڈمی میں ریاضی پڑھاتا تھا۔ وہ کورونا کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اس کے بعد اس نے سکولوں اور کالجوں میں طلباء کا داخلہ شروع کر دیا۔ وہ اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں اپنی ایجنسی کا اشتہار دے کر اپنا شکار تلاش کرتا تھا۔ مزید پیسے کمانے کے لیے وہ دوسرے لوگوں سے رابطے میں آیا جو جعلی مارک شیٹ فراہم کرکے لوگوں کو لوٹنے کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ان کے ذریعے اس نے مختلف یونیورسٹیوں میں روابط بنائے اور جعلی مارک شیٹس تیار کرنا شروع کر دیں۔ اس کے یہاں سےمختلف تسلیم شدہ یونیورسٹیوں اور بورڈز کی 50 مارک شیٹس بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان مختلف ریاستوں میں فرضی تعلیمی کونسلنگ مراکز سے ریکٹ چلا رہے تھے۔

یہ گینگ پورے ملک میں سرگرم تھا اور اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مختلف کورسز کی جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ فراہم کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گروہ نے کئی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور سکول بورڈز کو تقریباً 1000 جعلی ڈگریاں جاری کیں۔ وہ مختلف ہندوستانی یونیورسٹیوں کے ڈگری سرٹیفکیٹ دینے کے بہانے طلباء کو دھوکہ دے رہے تھے۔