دہلی : وزارت تعلیم کے دفتر کی دوسری منزل پر لگی آگ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-06-2026
دہلی : وزارت تعلیم کے دفتر کی دوسری منزل پر لگی آگ
دہلی : وزارت تعلیم کے دفتر کی دوسری منزل پر لگی آگ

 



نئی دہلی
قومی دارالحکومت نئی دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں واقع وکاس مارگ پر وزارتِ تعلیم کے اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کے دفتر میں پیر کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔دہلی فائر سروس کے مطابق انہیں وکاس مارگ پر واقع وزارتِ تعلیم کے دفتر کی دوسری منزل پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
موقع پر پہنچنے والی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ فی الحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت میں موجود تمام افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا ہے اور پورے احاطے کی تلاشی اور جانچ جاری ہے۔
حکام کی مسلسل نگرانی
آتش زدگی کے اس واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کے افسران صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔