اب ایکسرے سے پکڑا جائے گا کورونا : پروفیسر رمضان کا کارنامہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2022
اب ایکسرے سے پکڑا جائے گا کورونا : پروفیسر رمضان کا کارنامہ
اب ایکسرے سے پکڑا جائے گا کورونا : پروفیسر رمضان کا کارنامہ

 



 

آواز دی وائس : آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ انٹی ٹیسٹ کر ذریعے کورونا وائرس کی جانچ کیا جانا عام ہے، لیکن اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے ایکس رے کا استعمال کرکے کورونا کی جانچ کا تجربہ کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ ایکسرے کے ذریعے جانچ کے نتائج کو 98 فیصد تک صحیح قرار دیاجاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح سے کورونا کا پتہ لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایکس رے کے استعمال کے بعد کورونا ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر سے تیز ہوگا اور اس کا نتیجہ محض 5 سے 10 منٹ کے اندر موصول ہو جائے گا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے۔ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکس رے کے ذریعے اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی کا بھی جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تکنیک اسکین کے مقابلہ تین ہزار سے زیادہ تصاویر کے ڈیٹا بیس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرتی ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے شروعاتی مراحل میں کورونا کی علامات کو دیکھ پانا کافی مشکل کام ہوگا۔

کورونا کی تحقیقات کے لیے ایکسرے کی یہ نئی تکنیک یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ (یو ڈبلیو ایس) کے سائنسدانوں پروفیسر نعیم رمضان، گیبریل اوکولو اور ڈاکٹر اسٹاموس کاٹسگیانیس نے تیار کی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے محققین کی تیار کردہ یہ ایکسرے ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ہے۔ اس تکنیک سے کسی شخص کو کورونا ہے یا نہیں، یہ چند منٹوں میں معلوم ہو جائے گا۔

محققین کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں، صحت مند افراد اور وائرل نمونیا میں مبتلا افراد کی تقریباً 3 ہزار ایکسرے تصاویر کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ ان تمام تصاویر کے اسکینز (قریبی جانچ پڑتال) کا موازنہ اے آئی پر مبنی ایکس رے سے کیا جاتا ہے۔ ۔ اس کے بعد، ایکاے آئی ٹیکنالوجی جسے

Deep Convolutional Neural Network

کہا جاتا ہے، الگورتھم کے ذریعے بصری تصویروں کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ شخص کورونا سے متاثر ہے یا نہیں۔ محققین کا دعویٰ ہے کہ ایک وسیع آزمائشی مرحلے میں اس تکنیک نے کورونا انفیکشن کا پتہ لگانے میں 98 فیصد درست نتائج دیے۔

ایکسرے سے کورونا ٹیسٹ کے بہت سے فائدے

اس نئی ٹیکنالوجی کو تیار کرنے والی تین افراد پر مشتمل ٹیم کے سربراہ پروفیسر رمضان کا کہنا ہے کہ یہ تکنیک ان ممالک کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی جہاں بڑی تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے ٹیسٹنگ آلات دستیاب نہیں ہیں۔

اے آئی بیسڈ ایکسرے ٹیکنالوجی چند منٹوں میں کورونا کا پتہ لگا لے گی، جبکہ موجودہ آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں کم از کم 2 گھنٹے لگتے ہیں۔ کورونا کا جلد پتہ لگانے سے مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

 پروفیسر رمضان نے کہا کہ یہ تکنیک کورونا کا پتہ لگانے میں پی سی آر ٹیسٹ سے زیادہ تیزی سے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اومیکرون کے پھیلنے کے بعد کورونا کی جلد تشخیص کے لیے ایک تیز اور قابل اعتماد آلے کی طویل عرصے تک ضرورت تھی۔

اس کے علاوہ پروفیسر رمضان نے کہا کہ وائرس کے سنگین کیسز کی تحقیقات کرتے وقت یہ ٹیکنالوجی اہم اور ممکنہ طور پر جان بچانے والی ثابت ہو سکتی ہے، جس سے جلد فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ کس قسم کے علاج کی ضرورت ہے۔

ٹیسٹنگ کی کمی کا شکار ممالک فائدہ اٹھائیں گے

 نئی اے آئی پر مبنی ایکس رے ٹیکنالوجی خاص طور پر ان ممالک کو فائدہ دے گی جہاں آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کافی تعداد میں دستیاب نہیں ہیں۔ جب حال ہی میں وزارت صحت نے بغیر علامات والے افراد کے لازمی ٹیسٹنگ کو ختم کیا تو ماہرین نے تسلیم کیا کہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس ملک میں ہر فرد کی جانچ کرنے کے وسائل نہیں ہیں۔

نہ صرف ہندوستان بلکہ امریکہ نے بھی حال ہی میں ہوم آئسولیشن کی مدت کے خاتمے کے لیے لازمی ٹیسٹنگ کو ختم کر دیا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے کو کئی ماہرین نے وہاں ٹیسٹنگ کی مناسب دستیابی کی کمی سے جوڑ کر دیکھا۔ ایسے میں اے آئی پر مبنی ایکسرے ٹیکنالوجی نہ صرف ہندوستان، امریکہ بلکہ دنیا کے کئی افریقی اور غریب ممالک میں بھی کورونا کی تحقیقات کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔