عالمی رکارڈ:بزرگ شہری کا مسلسل 43واں کورونا ٹیسٹ مثبت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بزرگ کا 43واں کورونا ٹیسٹ مثبت
بزرگ کا 43واں کورونا ٹیسٹ مثبت

 

 

لندن

برطانوی شہر برسٹل کے رہائشی 72 سالہ بزرگ شہری ڈیوڈ اسمتھ کا 10 ماہ میں مسلسل 43 مرتبہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلسل 43 مرتبہ کوویڈ ٹیسٹنگ مثبت آنے پر ڈیوڈ اسمتھ نے سب سے طویل عرصے اس انفیکشن سے متاثر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ اسمتھ ریٹائرڈ ڈرائیونگ انسٹرکٹر ہیں ، کورونا کے باعث وہ 7 مرتبہ اسپتال میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث میری حالت اس قدر شدید خراب بھی ہوئی کہ میں نے اپنی آخری رسومات کی تیاری بھی کرلی تھی اور اہلِ خانہ اور دوستوں کو الوادع بھی کہہ دیا تھا۔

ڈیوڈ کا پہلے انفیکشن کے 305 روز بعد کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا تو انہوں نے اپنی اہلیہ لنڈا کے ہمراہ جشن منایا کیونکہ وہ ایسا محسوس کررہے تھے جیسے انہیں نئی زندگی مل گئی ہو۔ (ایجنسی ان پٹ)