کورونا ویکسین کی افواہوں پر ٹویٹر کا رد عمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
ٹویٹر نے ویکسین سے متعلق افواہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے
ٹویٹر نے ویکسین سے متعلق افواہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے

 

 

سان فرانسسکو 

کورونا ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری منفی پرچار پرٹویٹر نے ایکشن لینا شروع کر دیا ہے ۔ ٹویٹر نے ویکسین سے متعلق افواہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے اُن ٹویٹس کو مارک کرنا شروع کردیا ہے جس میں ویکسینوں کے بارے میں گمراہ کن معلومات شامل ہیں۔ ٹوئیٹر نے پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ ہم قوانین کی خلاف ورزی کرنے صارفین کے اکاؤنٹس کو ختم کررہے ہیں۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ہم  یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ کتنے ٹویٹس صارفین کورونا کی ویکسین کے بارے میں غلط معلومات شیئر کرکے ہمارے پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔