ویکسین کی ذخیرہ اندوزی بند ہو : اقوام متحدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2021
امیر ممالک کا کھیل
امیر ممالک کا کھیل

 

 نیو یارک- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے کورونا وائرس ویکسین ذخیرہ کرنے پر ترقی یافتہ ممالک کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ یہ ممالک ویکسین کو دنیا کے دیگر ملکوں میں تقسیم کریں تاکہ وبا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا کہ ’مجھے ویکسین کی دنیا میں غیرمنصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات ہیں، اس کی مساوی تقسیم میں ہر کسی کو فائدہ ہوگا ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امیر ممالک کے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پہلی بات تو یہ ہے کہ ویکسین کو ذخیرہ مت کریں، اس کی کوئی منطق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ وہ خریدی گئی کچھ ویکسینز کو دیگر ملکوں کے ساتھ شیئر کریں اور یہ دیکھا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ضرورت سے زیادہ خریداری کی ہے