اومی کرون سے بچائو کا ٹیکہ مارچ تک لائے گی فائزر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2022
اومی کرون سے بچائو کا ٹیکہ مارچ تک لائے گی فائزر
اومی کرون سے بچائو کا ٹیکہ مارچ تک لائے گی فائزر

 

 

واشنگٹن: امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

امریکا میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ اتوار کو اسپتالوں میں ایک لاکھ40 ہزار سے زیادہ مریض داخل تھے اور یہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

امریکا میں اب تک 5 لاکھ 57 ہزارسے زائد مریض سامنے آچکے ہیں ۔ یورپ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران برطانیہ میں ایک لاکھ 42 ہزار کورونا مریض سامنے آئے جب کہ اٹلی میں ایک لاکھ اور فرانس میں 93 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس بیچ معروف امریکی دواساز کمپنی فائزررکا کہنا ہے اومی کرون سے بچاؤ کی ویکسین مارچ تک متعارف کرادی جائے گی۔ (ایجنسی)