ملک گیر’’آیوش کووڈ -19کونسلنگ ہیلپ لائن‘‘ کی شروعات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایک نئی شروعات
ایک نئی شروعات

 

 

نئی دہلی ،21مئی آیوش کی مرکزی وزارت نے کووڈ 19سے پیداہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لئے آیوش پرمبنی اپروچ اورسالیوشن کی فراہمی کے لئے ایک ڈیڈیکیٹڈ کمیونٹی سپورٹ ہیلپ لائن کی شروعات کی ہے۔

ٹول فری نمبر 14443ہے ۔یہ ہیلپ لائن نمبر ہفتے کے سات دنوں میں صبح 6بجے سے 12بجے کی نصف شب تک کام کرے گی۔ ہیلپ لائن نمبر 14443 کے ذریعہ آیوش کے مختلف شعبوں یعنی آیوروید ، ہومیوپیتھی ، یوگا، قدرتی طریقہ ءعلاج ،یونانی اور سدھ سے ماہرین کی ٹیم عوام کے سوالات کا جواب دینے کے لئے دستیاب رہیں گی ۔

یہ ماہرین نہ صرف ان کو مشورے فراہم کریں گے بلکہ مریضوں کے علاج کے لئے دواؤں کی بھی جانکاری دیں گے اورقریب ترین آیوش سہولیات کی دستیابی کے بارے میں بھی رہنمائی کریں گے ۔

ماہرین مریضوں کے لئے کووڈ 19سے بچاؤ اورانتظامی طریقہ کارکے بارے میں بھی تجویز پیش کریں گے ۔ یہ ہیلپ لائن نمبر آئی وی آر(انٹرایکٹووائس رسپانس ) سے لیس اور ہندی اورانگریزی زبانوں میں فی الحال دستیاب ہیں ۔

جلد ہی دیگرزبانوں کو بھی اس میں شامل کرلیاجائے گا۔فی الحال اس ہیلپ لائن نمبر کی 100کالس ایک ساتھ لینے کی گنجائش ہے ۔ ضرورت کے مطابق مستقبل میں اس گنجائش میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔ آیوش کی وزارت کا کووڈ 19کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے ملک گیرکوشش کے طورپرفروغ دینے کا مقصد ہے ۔

اس کوشش کی حمایت این جی او پروجیکٹ اسٹیپ 1نے کی ہے ۔ قابل ذکرہے کہ آیوش نظام صحت وتندرستی کے لئے استعمال ہونے والا قدیم ترین طبی نظام میں سے ہے اوریہ ملک میں باضابطہ تسلیم شدہ ہے ۔ ان نظام کااستعمال قوت مدافعت کے لئے اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے موجودہ وباء کے دوران اضافہ ہواہے ۔ یہ موثر محفوظ آسان قابل رسائی اورکووڈ 19کے انتظام میں سستی پروفلیکسس کے طورپر کارآمد پایاگیاہے ۔ آیوش کی وزارت عام لوگوں کے مفادات کے لئے اس طرح کے طبی علاج کو فروغ دے رہی ہے ۔