جے این ایم سی میں او پی ڈی خدمات میں اضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
جے این ایم سی میں او پی ڈی خدمات میں اضافہ
جے این ایم سی میں او پی ڈی خدمات میں اضافہ

 

 

علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں کووڈ-19 کے معاملوں میں کمی آنے کے بعد آج سے او پی ڈی خدمات میں روزانہ دیکھے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے.

۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان کے مطابق، 'ای این ٹی (تمام دن)، پیڈیاٹرکس (تمام دن)، ویل بے بی کلینک (منگل، جمعرات اور ہفتہ)، ریڈیوڈائگناسس (تمام دن)، آرتھوپیڈک سرجری (تمام دن)، ڈرماٹولوجی (تمام دن)، سائکیاٹری (تمام دن)، جنرل سرجری (تمام دن)، میڈیسن (تمام دن)، میڈیسن / فالو اپ (تمام دن)، ٹی بی اینڈ چیسٹ (تمام دن)، پلاسٹک سرجری (تمام دن)،

آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی (تمام دن)، اے این سی (تمام دن)، ریڈیو تھراپی (تمام دن)، ڈائبیٹیز اینڈ اینڈو کرینولوجی (پیر، منگل، جمعرات اور جمعہ) اور آفتھلمولوجی (تمام دن) او پی ڈی میں ایک دن میں 150 مریضوں کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ“اسپورٹس اینڈ آرتھوسکوپی سپر اسپیشلٹی (منگل)، ٹیومر کلینک-سپر اسپیشلٹی (منگل)،

اسپائن کلینک-سپر اسپیشلٹی (جمعرات)، پیڈیاٹرک آرتھا کلینک-سپر اسپیشلٹی (پیر)، آرتھوپلاسٹی کلینک ہپ اور نی سپر اسپیشلٹی (بدھ)، فزیوتھیراپی / ورکشاپ (تمام دن)، پین کلینک (پیر، بدھ اور ہفتہ)، اینستھیسیولوجی (تمام دن)، جی ایس فالو اپ کلینک (تمام دن)، جی ایس اسپیشل او پی ڈی (منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ)، نیورو سرجری (پیر، بدھ اور ہفتہ)، سی ٹی وی ایس (منگل اور جمعہ)، نیفروولوجی سپر اسپیشلٹی (پیر)، روماٹولوجی -

سپر اسپیشلٹی (ہفتہ)، نیورولوجی - سپر اسپیشلٹی (بدھ)، کارڈیالوجی - سپر اسپیشلٹی (پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ)، جی ای کلینک-سپر اسپیشلٹی (جمعہ)، استھیٹک کلینک-سپر اسپیشلٹی (منگل)، کلیفٹ لِپ اور پیلیٹ کلینک-سپر اسپیشٹی (جمعرات)، ہینڈ کلینک-سپر اسپیشلٹی (ہفتہ)، پیڈیاٹرک سرجری (پیر اور جمعہ)، اور انفرٹِلٹی کلینک-سپر اسپیشلٹی (ہفتہ) میں 75 مریضوں کو دتکھا جائے گا۔ مریضوں کا رجسٹریشن صبح 8 بجے سے 10.30 بجے تک کیا جائے گا۔