روز گار کا نیا شعبہ: وائرلیس چارجنگ تکنیک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2021
وائرلیس چارجنگ
وائرلیس چارجنگ

 

شاہنوازعالم/نئی دہلی  
ایئپل، سیمسنگ، ایل جی، موٹو رولا سمیت کئی بڑی ہائی ٹیک کمپنیاں ان دنوں موبائیل کے ساتھ وائرلیس چارجنگ کی سہولیات بھی دے  رہی ہیں۔ لوگوں کے بیچ بھی وائرلیس چارجنگ کی تکنیک کو لے کر چرچہ ہے اور دھیرے دھیرے اس کا دائرہ  بڑھتا جا رہا ہے۔ نئی تکنیک آنے کے بعد اس کی توسیع کے امکانات ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ہر نئی تکنیک اپنے ساتھ کئی مواقع لاتی ہے۔ اس نئی تکنیک کے بڑھتے  دائرے نے نوجوانوں کے لئے کریئر کے نئے نئے راستے کھولے ہیں۔ پیش ہے وائرلیس چارجر کی تکنیک اوراس میں کریئر کے مواقع کے بارے میں ایک اجمالی تعارف-
کیا ہے وائرلیس چارجنگ؟
زیادہ تر وائرلیس چارجر میگنٹک انڈکشن کا استعمال کرتے ہیں، جسے یوزر کو ڈوایس چارج کرنے کے لئے کسی وائر کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، بلکہ چارجر پر رکھتے ہی ڈوائس کا چارج ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ انرجی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کے لئے یہ میگنیٹزم کا استعمال کرتے ہیں۔
وائرلیس چارجر کے کام کرنے کا طریقہ
دیوار سے آنے والا کرنٹ اس وائر لیس چارجر میں موجود  وائر میں آکر میگنیٹک فیلڈ پید ا کرے گا۔
یہ میگنیٹک فیلڈ وائرلیس چارجر پر رکھی ڈیوائس میں موجود کوائل میں کرنٹ پید اکر دے گا۔ اس کے بعد یہ میگنیٹک انرجی الیکٹریکل انرجی میں بدل جائے گی، جس کا استعمال بیٹری کو چارج کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ وائرلیس چارجر کا استعمال کر پانے کے لئے آپ کے ڈوائیس میں اس چارجر کے سپورٹ کرنے کے لئے صحیح ہارڈویئر کا ہوناضروری ہے، کیونکہ ضروری کوائل کے بغیر ڈوائس کو وائرلیس چارج نہیں کیا جا سکتا-
یہ ہے کریئر کا متبادل
دیش۔ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں وائرلیس چارجنگ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے اس میں کریئر کے مواقع موجود ہیں۔ وائر لیس چارجنگ کے شعبہ میں سسٹم آرکیٹیکٹ، انٹریگیشن انجینیئر، آپٹیکل انجینیئر، امبیڈیڈ سافٹوئیر انجینیئر، ہارڈویئر انجینیئر اور سافٹویئر انجینیئراپنا کیریئر بنا سکتے ہیں- اس میں الگ الگ جاب رول کے اعتبار سے کام طے ہوتا ہے-
سسٹم آرکیٹیکٹ کا خاص کام پاورڈلیوری پروڈکٹ اور پلیٹ فورم کے روپ میں ڈھالنا ہوتا ہے- یہ ایک ملٹی ٹیکنیکل ڈومین کام ہے، جس میں ڈجیٹل اینڈ اینالاگ ہارڈویئر، ایمبیڈیڈ سافٹوئیر، سرور سائیڈ، اپلیکیشن، نیٹورک آرکیٹیکچر، آپٹکش، الگوردم وغیرہ کے بارے میں کام ہوتا ہے- اسی طرح اور بھی جاب رول کا کام الگ الگ مینیوفیکچرنگ، ڈزائننگ، آپٹیکل سسٹم اور موڈیول کا ہو تا ہے-
کیسے ہو سکتی ہے اینٹری؟
 اس کے لئے با رہو یں میں سائنس کے طا لب علم کو آسانی سے موقع مل جاتا ہے- اس شعبہ میں بی ٹیک الیکٹرکل، الیکٹرونکس اینڈ کمیونیکیشن، کمپیوٹر سائینس اور بی ایس سی فزکس  والے طالب علم کے لئے کریئر کی راہ آسان ہوگی۔ بیٹیک یا بی ایس سی کے ساتھ اگر آپٹکل فائبر، میگنٹزم اور پاور ٹرانسمیشن کو لے کر شارٹ ٹرم کورس لیا جائے، تو طالب علمو ں کے لیئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے- ملک میں کئی یونیورسٹیاں اور انجینیئرننگ کالج میں اس طرح کی پڑھائی ہوتی ہے- الیکٹرکل اور الیکٹرونکس کی بنیادی سمجھ بڑھا نے میں الیکٹرونک  سیکٹر اسکل کاؤنسل آف انڈیا بھی تربیت دیتی ہے۔ اس کے لئے کئی شارٹ ٹرم کورس چلائے جا رہے ہیں۔  
کیوں ہے کریئر کے مواقع؟
وائرلیس چارجنگ تکنیک اب صرف موبائیل اور سمارٹ واچ تک محدود نہیں ہے- اس کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے- کافی عرصہ سے ا نڈسٹری میں اس کے استعمال پرزور دیا جا رہا ہے- اس وجہ سے عا لمی سطح  پر تیزی سے بازار  بڑ ھ رہا ہے- ایلائیڈ مارکٹ ریسرچ کے مطابق، سال 2020 سے لے کر 2027 تک یہ شعبہ قریب 23.4 فیصدی کی در سے بڑھے گا- دنیاوی سطح پر 2027 تک 49،304 ملیئن ڈالر کا بازار ہو جائے گا- الیکٹرونک کے علاوہ آٹوموٹو، انڈسٹریئل، ہیلتھ کیئر، ائروسپیس اینڈ ڈیفینس سیکٹر میں اس کا استعمال بڑھ رہا ہے- ہندوستان میں یہ 14.5 فیصدی کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔
کہا مل سکتی ہیں نوکریاں؟
وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کواب سبھی بڑی ٹکنالوجی کمپنیاں اپنا رہی ہیں- اس کے علاوہ دوسرے سیکٹر میں بھی اس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ ریسوننٹ ٹیکنالوجی سیگمینٹ، کنزیومر ایئپلیکیشن، انڈکٹیو ٹیکنا لوجی اور ہیلتھ کیئر ائپلیکیشن بڑا روزگار دینے والے شعبے ہیں۔
بھارت میں کیا ہیں مستقبل کی امیدیں
وائرلیس چارجنگ کی یہ تکنیک بھارت میں نئی ہے- اس سے پاورکی بچت بھی ہوتی ہے اور الیکٹرک شاک  کا خطرہ بھی نہیں رہتا، لیکن اس تکنیک میں کچھ خامیاں موجود ہیں۔ وائرلیس چارجنگ میں لگنے والا وقت کافی زیادہ ہوتا ہے اور فون چارج ہوتے وقت فون کے کوئل اورچارجر کے کوئل کا ملا ہوا رہنا ضروری ہے- ذرا سا ہلتے ہی چا رجر رک جاتا ہے۔ ایسے میں لگتا ہے کی اس تکنیک میں ابھی کچھ سدھارکی ضرورت ہے۔ اس کی تحقیق کے لئے مزید انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی- اس طرح اس فیلڈ میں کریئر کے بڑے امکانات موجود ہیں-