سیم سنگ کا انڈر ڈسپلے کیمرے والا اسمارٹ فون جلد لانچ ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سیم سنگ کا انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون
سیم سنگ کا انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون

 

 

 نئی دہلی

سام سنگ بہت جلد 2 فولڈ ایبل اسمارٹ فونز لانچ کرنے جا رہا ہے۔ یہ کوئی نئے فونز نہیں بلکہ کمپنی کے گلیکسی فولڈ اور گلیسی زی فلپ کے اپ ڈیٹ ماڈلز ہوں گے جن کو زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔

گلیکسی زی فولڈ 3 اور گلیکسی زی فلپ 3 کے بارے میں ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ کب انہیں متعارف کرایا جائے گا، مگر ان کے بارے میں کافی تفصیلات ایک لیک میں سامنے آگئی ہیں۔ لیک سے عندیہ ملتا ہے کہ گلیکسی زی فولڈ 3 میں ایس پین سپورٹ موجود ہوگی جبکہ زی فلپ 3 میں ورٹیکل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔ لیک کے مطابق گلیکسی فولڈ 3 پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

سیم سنگ کا یہ پہلا ایسا فون ہوگا جس میں انڈر ڈسپلے کیمرا دیا جارہا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں جبکہ ایک ایل ای ڈی فلیش بھی ہے، جبکہ اس بار کیمرا آئی لینڈ کا حجم پہلے سے کم ہے۔ اس کے مقابلے میں گلیکسی زی فلپ 3 میں گوریلا گلاس وکٹس کو فون کے ہر سائیڈ پر دیا جائے گا تاکہ اسے زیادہ تحفظ مل سکے۔ فون میں کیمروں کے ساتھ پہلے سے زیادہ بڑا ڈسپلے دیا جارہا ہے۔

اس سیکنڈری ڈسپلے میں نوٹیفکیشنز کے بارے میں زیادہ تفصیلات دیکھی جاسکیں گی جبکہ اس بار کم از کم 4 رنگنں میں دستیاب ہوگا۔