پب جی کا جنون برقرار ، ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا ریکارڈ بنایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
.........پب جی کا جنون
.........پب جی کا جنون

 

 

نئی دہلی

ایکشن گیم پب جی نے ایک نیا ریکارڈ بناتے ہوئے مجموعی طور پر ایک ارب ڈاؤن لوڈز کے سنگِ میل کو پار کرلیا ہے ۔ اس اہم سنگ میل کو پار کرکے پب جی دنیا کے کامیاب ترین گیمز میں شامل ہوگیا ہے۔

پب جی موبائل، پلیئر ان نون کے بیٹل گراؤنڈز کا موبائل ورژن ہے، جس میں پلیئرز کا ایک گروہ، ایک دوسرے سے اس وقت تک لڑتا رہتا ہے جب تک صرف ایک کھلاڑی باقی نہیں رہ جاتا ہے۔ اس آن لائن گیم کو 3 برس پہلے لانچ کیا گیا تھا۔

 

پب جی موبائل کے ڈاؤن لوڈز کے حالیہ اعداد و شمار کے بعد یہ اب کلو گیمز کے سب وے سرفر اور کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے کینڈی کرش ساگا سے پیچےرہ گیا ہے۔ مذکورہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے۔

پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا مطلب ہے کہ اس جیسے دیگر گیمز بھی اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں۔ ٹینسینٹ جو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کمپنی ہے جس کا چین میں اسی طرح ایک اور گیم ہے جو پیس کیپر ایلیٹ کہلاتا ہے۔