نیا 12 انچ کا آئی پیڈ پرو 11 لانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
 آئی پیڈ پرو 11
آئی پیڈ پرو 11

 

 

کیلیفورنیا

ایپل نے ٹیکنالوجی میں جدت کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو متعارف کر دیا ہے۔ نئے آئی پیڈ کا ڈیزائن پچھلے سال کے ڈیوائس سے مشابہ ہے لیکن ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کے متعارف کرائے گئے آئی پیڈ پرو میں ایم ون چپ بھی موجود ہے اور آئی پیڈ پرو 11صرف 12 انچ کے سائز میں دستیاب ہے۔ اس نئے آئی پیڈ میں ایپل نے اپنے نئے آئی میک میں استعمال ہونے والے پراسیسر ایم 1 کو شامل کیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی اسپیڈ میں ڈرامائی بہتری دیکھنے میں آئے گی جبکہ اس پراسیسر کی وجہ سے یو ایس بی 4 پورٹ سے ڈیٹا کو تیزرفتاری سے ٹرانسفر کیا جاسکے گا۔

نئے آئی پیڈ کی ڈسپلے کنکٹیویٹی بہتر ہوگی جبکہ نئے آئی پیڈ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کی ڈٰیوائس جیسا ہے اور اصل میں تبدیلی صرف انڈر پراسیسر میں کی گئی ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے مطابق اس بار آئی پیڈ پرو میں 5 جی سپورٹ موجود ہے اور اس طرح یہ آئی فون 12 کے تیز رفتار انٹرنیٹ اسیڈ کا مقابلہ کرسکتا ہے جبکہ نیا آئی پیڈ 30 اپریل سے پری آرڈر میں دستیاب ہوجائےگا اور مئی میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس 2 مختلف ڈسپلے سائز میں دستیاب ہوگی ۔