انسٹاگرام کی ڈیلیٹ ہوئی پوسٹس اب واپس حاصل کی جا سکتی ہیں

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2021
انسٹاگرام کی ڈیلیٹ ہوئی پوسٹس  اب  واپس حاصل کی جا سکتی ہیں
انسٹاگرام کی ڈیلیٹ ہوئی پوسٹس اب واپس حاصل کی جا سکتی ہیں

 

 فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکائونٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو ریسٹورکرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

اب انسٹاگرام کے اس نئے ریسینٹلی ڈیلیٹڈ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے ۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکائونٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔اکائونٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ریسینٹلی ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئیگا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔