بگ باس 19 سے باہر ہوئے ذیشان قادری

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-10-2025
بگ باس 19 سے باہر ہوئے ذیشان قادری
بگ باس 19 سے باہر ہوئے ذیشان قادری

 



ممبئی / آواز دی وائس
گینگز آف واسے پور‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ذیشان قادری کو ’بگ باس 19‘ کے گھر سے باہر کر دیا گیا ہے۔ مشہور ریئلٹی شو میں مصنف و اداکار ذیشان قادری کا سفر اس وقت ختم ہوا جب اس ہفتے وہ اشنور کور کے ساتھ نچلی دو پوزیشنوں میں آ گئے۔ اتوار کو نشر ہونے والے ’ویک اینڈ کا وار‘ کے ایپیسوڈ میں میزبان سلمان خان نے ذیشان قادری کے ایویکشن (باہر ہونے) کا اعلان کیا۔
شو کے دوران ذیشان قادری نے زیادہ تر خاموش اور کم تنازعات والا رویہ اپنایا۔ وہ امال ملک، باسیر علی، اور شہباز بدیسا کے خاصے قریبی رہے۔ زیشان کی دوستی نیلم گیری اور تانیا متل کے ساتھ بھی خاصی گہری تھی۔ ذیشان قادری کے گھر سے نکلنے کے بعد نیلم اور تانیا دونوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ ذیشان قادری نے جاتے وقت تانیا سے کوئی بات نہیں کی، جس پر کچھ گھروالے حیران رہ گئے۔ شہباز بدیسا کو بھی ذیشان قادری کے جانے پر آبدیدہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب، ’ویک اینڈ کا وار‘ کا ایپیسوڈ مزاح اور تفریح سے بھرپور رہا۔ کامیڈین روی شو میں داخل ہوئے اور ایک دلچسپ سیگمنٹ کی میزبانی کی، جہاں انہوں نے باسیر اور تانیا سمیت کئی شرکاء پر ہلکی پھلکی چوٹیں کیں۔ جیمی لیور نے بھی ایپیسوڈ میں شرکت کی اور اپنی شاندار فراح خان اور دیگر مقابلین کی نقل کے ذریعے ناظرین اور گھر والوں کو خوب محظوظ کیا۔
شو گھر کے باہر بھی ناظرین کے دل جیت رہا ہے، جہاں شرکاء نے اپنے اپنے گروپس بنا لیے ہیں۔ اس سال کا تھیم ہے ’گھر والوں کی سرکار‘۔ مقبول شخصیات جیسے گورو کھنہ، کنیکا سدنانند، اشنور کور، امال ملک اور دیگر، سب بگ باس ٹرافی کی دوڑ میں شامل ہیں۔
سلمان خان کی میزبانی میں پیش کیا جانے والا ’بگ باس 19‘ ہر روز رات 9 بجے جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہوتا ہے، جبکہ اس کا ٹی وی نشریہ کلرز ٹی وی پر رات 10:30 بجے آتا ہے۔