بیوی نے لگایا ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا الزام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
بیوی نے لگایا ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا الزام
بیوی نے لگایا ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا الزام

 

 

ممبئی

بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور موسیقار یویو ہنی سنگھ کی اہلیہ شالینی تلوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد جنسی و ذہنی ہراسانی اور معاشی تشدد کا مقدمہ دائر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یویو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کے تحت نئی دلی کی تیس ہزاری کورٹ میں درخواست جمع کروائی۔

عدالت میں ہنی سنگھ کی اہلیہ کی جانب سے ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست جمع کروائی۔

عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 28 اگست کو جواب بھی طلب کرلیا۔ خیال رہے کہ سال 2014 میں پروگرام را اسٹار میں اپنی اہلیہ کو متعارف کروایا تھا، جس پر سب حیران تھے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں بڑے پروجیکٹس سے قبل ہی شادی کرلی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )