سلمان خان نے کیا وعدہ پورا۔ فلمی دنیا کے 25ہزار کارکنان کو امداد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2021
سلمان خان
سلمان خان

 

 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سلمان خان نے سنیما سے وابستہ کارکنان کی مدد کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ہزاروں افرادلاک ڈاؤن کے سبب کسمپرسی کی زندگی گزر رہے ہیں۔اب انہیں بھی سلمان خان کی امداد ملنا شروع ہو گئی ہے۔ سلمان خان نے 25 ہزار افراد کے کھاتے میں 1500 روپے ماہانہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ رقم انہیں حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر بی این تیوری نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہی فلمی دنیا سے وابستہ افراد بالخصوص یومیہ مزدوروں کی کوئی نہ کوئی امداد کرتے رہتے ہیں۔ اس وبائی دور میں بھی انہویں نے کئی مرتبہ ہماری تنظیم کو تعاون دے کر لوگوں کی امداد کی، ان کے وعدے کے مطابق 25 ہزار سنیما سے وابستہ کارکنان کے بینک کھاتوں میں جلد ہی رقوم کی منتقلی شروع ہو جائے گی

 انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی ٹیم کی جانب سے تمام خانہ پری کر دی گئی ہے اور جلد لوگوں کو اس کا فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ بی این تیواری نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم اس کے علاوہ 50 ہزار کارکنان کی مفت ٹیکہ کاری کا کام بھی انجام دینے جا رہی ہے۔ اس کارِ خیر کے لئے یش راج لمز، پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور پروڈیوسر اینڈ ڈیولپر آنند بخشی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ اندوزی کا کام 10 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے اور ہمارا ہدف زیادہ سے زیادہ کارکنان کو ٹیکہ لگانے کا رہے گا۔

 تیواری نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کی جانب سے بھیجے گئے کارکنان کے ناموں کی فہرست کو منظوری فراہم کرتے ہوئے نیٹ فلکس نے بھی ساڑھے سات ہزار کارکنان کو پانچ پانچ ہزار روپے کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ بھی کارکنان کو جلد حاصل ہونے لگے گا۔