سلمان خان نے کیا کہا اپنے بہنوئی کے بارے میں ۔۔۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سلمان خان نے کیا کہا اپنے بہنوئی کے بارے میں ۔۔۔
سلمان خان نے کیا کہا اپنے بہنوئی کے بارے میں ۔۔۔

 

 

بالی ووڈ اسٹار سلمان نے کے بہنوئی اور اداکار ایوش شرما نے کہا کہ ہے کہ ایک مرتبہ ایسا ہوا ارپیتا گھر سے باہر تھیں، تو میں بھائی سے ملنے آگیا، جس پر انہوں نے کہا تو عجیب انسان ہے، بار بار یہاں کیوں آتا ہے۔

 ٹیلی ویژن کے مشہور کپل شرما شو کے ایک نئے پرومو میں فلم انتم، دی فائنل ٹروتھ کی ٹیم شریک ہوئی، جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان، ایوش شرما، ماہیما مکوانا اور ڈائریکٹر مہیش منجریکر شامل تھے، اتفاق سے سلمان خان بھی اس شو کے پروڈیوسرز میں سے ایک تھے۔

اس موقع پر سلمان خان اسٹیج پر سائیکل چلاتے ہوئے داخل ہوئے جبکہ ایوش شرما نے اپنی فلم بھائی کا برتھ ڈے پر رقص کیا۔

اس دوران کپل شرما نے ایوش سے گھر پر بطور فیملی ممبر اور فلم کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات میں اختلاف کے بارے میں پوچھا، واضح رہے کہ ایوش شرما سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا کے شوہر ہیں۔

اس پر ایوش کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تجربات کافی مختلف ہیں، ہر دوسرے دن ان ملنے جاتے ہیں اور ہنسی مذاق کرکے واپس آجاتے ہیں، ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ ارپیتا گھر سے باہر تھیں، تو میں بھائی سے ملنے آگیا، جس پر بھائی نے کہا، تو عجیب انسان ہے، بار بار یہاں کیوں آتا ہے، اس گفتگو کے دوران اسٹیج پر موجود سلمان خان زور سے ہنسے۔