پہلی تنخواہ سے خریدی لسی ، مکھی گری تو نکال کر پی لی: شاہ رخ خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2022
پہلی تنخواہ سے خریدی لسی ، مکھی گری تو نکال کر پی لی: شاہ رخ خان
پہلی تنخواہ سے خریدی لسی ، مکھی گری تو نکال کر پی لی: شاہ رخ خان

 

 

ممبئی : بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں کنگ خان کہا جاتا ہے اور ان کی شہرت نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ’بالی وڈ کنگ‘ کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی؟

اور ان کی پہلی تنخواہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جس کا انکشاف خود اداکار نے کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی آمدنی 50 روپے تھی جسے لے کر وہ تاج محل پہنچ گئے، ٹکٹ خریدنے کے بعد ان کے پاس صرف اتنے پیسے تھے کہ وہ ایک لسی خرید سکتے تھے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب لسی خریدلی تو اس میں مکھی گرگئی، انہوں نے لسی سے مکھی نکالی اور پی لی جس کےبعد وہ پورے راستے الٹیاں کرتے رہے۔ بالی وڈ کنگ نے کہا کہ انہیں انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لیے آغا ز میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔