وزیر اعظم نے دی گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر ٹیم کو مبارکباد دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2023
وزیر اعظم نے دی گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر  آر آر آر ٹیم کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نے دی گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر ٹیم کو مبارکباد دی

 

 

نیو دہلی: تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس فلم کو دو کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس میں بہترین غیرملکی فلم کی کیٹگری بھی شامل تھی، تاہم یہ ایوارڈ فلم ’ارجنٹینا‘ نے جیتا۔ گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں فلم کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی اور اداکار رام چرن سمیت دوسرے اداکاروں اور اداکاراؤں نے شرکت کی۔

اس فلم میں 1920 کا دور دکھایا گیا ہے اور اس کی کاسٹ میں اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ کے علاوہ برٹش اداکار رے سٹیونسن، الیسن اور اولیویا موریس بھی شامل ہیں۔ ’آر آر آر‘ فلم کے گانے کو ایوارڈ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس کو دھڑا دھڑا شیئر کیا جا رہا ہے اور فلم کی ٹیم کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔ اسی فلم کے نام سے بنے یعنی ’آر آر آر‘ مووی ہینڈل سے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کی 19 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ لکھا گیا ہے

اور گولڈن گلوب بیسٹ اوریجنل گانے کا انعام ناٹو ناٹو کے نام رہا۔‘ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ الفاظ ادا ہوتے ہی وہاں موجود فلم کی ٹیم کے افراد اٹھ کر زوردار تالیاں بجاتے ہیں اور فلم کے میوزک کمپوزر ایم ایم کیراوانی انعام کی وصولی کے لیے سٹیج کی طرف بڑھتے ہیں۔ اس وقت فلم کے حوالے سے ہونے والی ٹویٹس میں زیادہ تر مبارک باد پر مشتمل ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہترین اوریجنل گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

آر آر آر مووی کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛ "ایک بہت ہی خاص کامیابی! ایم ایم کیراوانی، پریم رکشیت، کالا بھیروا، چندربوس، راہل سپلی گنج کو مبارکباد۔ میں ایس ایس راجامولی، جونیئر این ٹی آر، رام چرن اور آر آر آر مووی کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس باوقار اعزاز نے ہر ہندوستانی کو بے حد فخر کے جذبے سے سرشار کیا ہے’’۔