شاہ رخ خان نے ’الفا‘ کے ٹیزر لانچ کے بعد عالیہ بھٹ کی تعریف کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-06-2026
شاہ رخ خان نے ’الفا‘ کے ٹیزر لانچ کے بعد عالیہ بھٹ کی تعریف کی
شاہ رخ خان نے ’الفا‘ کے ٹیزر لانچ کے بعد عالیہ بھٹ کی تعریف کی

 



ممبئی 
انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ کا ٹیزر سامنے آنے کے فوراً بعد کنگ خان نے اپنی ’ڈیئر زندگی‘ کی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ اور پوری ٹیم کے لیے خصوصی تعریف کا اظہار کیا۔ایس آر کے، جو خود بھی  وائی آر ایف اسپائی یونیورس کے بڑے چہروں میں سے ایک ہیں، نے فلم میں عالیہ بھٹ کے ایکشن سے بھرپور کردار کو سراہا اور فلم کی ریلیز کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹیزر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ، بوبی دیول اور ہدایتکار شِو رویل کی تعریف کی۔اپنے خصوصی پیغام میں شاہ رخ خان نے عالیہ کی اداکاری کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جذباتی کرداروں سے نکل کر اب مشکل ایکشن کرداروں تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے اس تبدیلی کو “مہارتوں میں اضافہ” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شاباش عالیہ، جو دل جیتنے سے شروع ہوا تھا اب ہڈیاں توڑنے تک پہنچ گیا ہے، تمہاری صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
شاہ رخ خان نے بوبی دیول کے لیے بھی خصوصی تعریف کی اور انہیں منفی کرداروں میں شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لُوَرڈ بوبی… جب آپ برے ہوتے ہیں تو بہت اچھے لگتے ہیں!!! بڑا سا ہگ اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات۔ ایک منٹ پچپن سیکنڈ کے اس ٹیزر میں عالیہ بھٹ کے کردار “سیتا” کی ابتدا دکھائی گئی ہے، جس میں ان کی ایک خفیہ ایجنٹ بننے سے پہلے کی کہانی پیش کی گئی ہے۔
ٹیزر کا آغاز ان کی 18ویں سالگرہ سے ہوتا ہے جہاں وہ اپنے والد (بوبی دیول) کے ساتھ ایک ریستوران میں نظر آتی ہیں۔ تاہم یہ خوشی کا لمحہ زیادہ دیر نہیں رہتا اور ان کے والد انہیں ایک خطرناک مشن سونپ دیتے ہیں۔ اس کے بعد “الفا” نامی ایک خفیہ پروگرام متعارف کرایا جاتا ہے، جو ہندوستان کے نئے ایلیٹ فوجیوں کی تربیت کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں سخت جسمانی اور ذہنی تربیت دی جاتی ہے۔
ٹیزر میں بعد ازاں بھرپور ایکشن دکھایا گیا ہے، جہاں عالیہ بھٹ ہاتھوں سے لڑائی، خطرناک مشنز اور مختلف چیلنجز کا سامنا کرتی نظر آتی ہیں۔شِو رویل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں جبکہ شروری بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم  وئی آر ایف اسپائی یونیورس کی پہلی خواتین پر مبنی فلم ہے، جس میں پہلے ہی ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’وار‘، ’پٹھان‘، ’ٹائیگر 3‘ اور ’وار 2‘ شامل ہیں۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ کئی بار تبدیل ہوئی ہے۔ پہلے اسے 2025 میں ریلیز کیا جانا تھا، بعد میں اپریل اور پھر 10 جولائی طے کی گئی۔ اب پروڈیوسرز نے ریلیز ایک ہفتہ پہلے کرتے ہوئے اسے 3 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔