سری دیوی یادگار پیغام ۔ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2021
سری دیوی اہل خاندان کے ساتھ
سری دیوی اہل خاندان کے ساتھ

 

 

آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر بڑی صاحبزادی جھانوی کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔جھانوی کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میںسری دیوی کا وہ یادگار نوٹ شیئر کیا جو انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے اپنی بیٹی کے لئے لکھا تھا۔مذکور نوٹ میں انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے کہ ’میں تُم سے بہت پیار کرتی ہوں، تُم دنیا کی بیسٹ بےبی ہو۔

جھانوی کپور نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں۔‘ دوسری جانب سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے والدہ کی برسی کے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ اور والد کی ماضی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت سال 2018 میں 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں ڈوب جانے کے باعث ہوئی تھی۔لیجنڈری اداکارہ سری دیوی نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کیا جب ان کی عمر چار سال تھی۔

انہوں نے 300 سے زائد فلمیں کیں جن میں ’جانباز، مسٹر انڈیا، لاڈلا، جدائی، چاندنی، صدمہ، لمحے، انگلش ونگلش اور دیگر سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔سری دیوی کی موت کے بعد انہیں فلم مام میں شاندار اداکاری کے سبب نیشنل ایوارڈ اور ایفا ایوارڈ سے نوازا گیا تاہم یہ دونوں ایوارڈز ان کے شوہر بونی کپور اور دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کی جانب سے وصول کئے گئے۔