سونو سود- ندھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ ریلیز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-08-2021
سونو سود- ندھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ ریلیز
سونو سود- ندھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ ریلیز

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

بالی ووڈ کے معروف اداکارسونو سود اور اداکارہ نِدھی اگروال کا میوزک ویڈیو ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

فرح خان کی ہدایت کاری میں بننے والے گیت ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ کی میوزک ویڈیو میں ندھی اگروال سونو سود کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

دیسی میوزک فیکٹری کے پیش کردہ پنجاب کی ہریالی میں شوٹ کئے گئے گانے میں ایک عاشق کے ماتم کوفلمایا گیا ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں سونو سود ایک کسان کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو بعد میں پولیس افسر بن جاتا ہے۔

ڈائریکٹر فرح خان کنڈر نے کہا ’’الطاف راجہ اور ٹونی کاکڑ کو بہت بہت مبارکباد جنہوں نے اس یادگار گانے کو دوبارہ کریٹ کیا، جو اتفاق سے میرا پہلا گانا ہے جو دیسی محبت کی کہانی پر مبنی ہے۔

گیت ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ میں ایک دیسی ٹچ ہے جو گانے کو اور زیادہ دلکش بنا دیتا ہے۔

مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ گانا آج ریلیز ہوگیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس گانے میں چارٹ بسٹر ہٹ ہونے کی صلاحیت ہے۔

سونو سود نے کہا ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ کی شوٹنگ کے تجربے نے میری متعدد یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ فلم ہیپی نیو ایئر میں فرح کے ساتھ کام کرنے سے لے کر 90 کی دہائی میں ریڈیو پر الطاف راجہ کےحقیقی گانے سننے تک، اتنا ہی نہیں پنجاب میں کی گئی اس گانے کی شوٹنگ نے مجھے گھر کی یاد دلا دی۔

انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہماری محنت رنگ لائے گی اور سامعین اس گانے سے لطف اندوز ہوں گے۔

دیسی میوزک فیکٹری کے صدر اور ایم ڈی انشول گرگ نے کہا "ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم سامعین کے سامنے گانا ’ساتھ کیا نبھاوگے‘ پیش کررہے ہیں۔

اس گانے کی وراثت کو آگے بڑھانے اور گانے کے تیئں لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔

ہمارا لیبل ایک بامعنی سونک تجربہ پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس گانے کی ریلیز کے ساتھ ہمارے اس ہدف کو آگے لے جاتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔