نغمہ‌نگارسعید قادری کودیا جائےگاحسرت جے پوری ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2022
نغمہ‌نگارسعید قادری کودیا جائےگاحسرت جے پوری ایوارڈ
نغمہ‌نگارسعید قادری کودیا جائےگاحسرت جے پوری ایوارڈ

 

 

شبنم صمدانی،جودھپور

 بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نکارسید قادری کو 25 سے 30 مارچ 2022 تک راجستھان کی ثقافتی دارالحکومت جودھ پور میں ہونے والے راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 'حسرت جے پوری ایوارڈ سے نوازا جاےگا۔

رف فلم کلب کی میزبانی میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (RIF) 8 واں ایڈیشن 25 سے 30 مارچ 2022 تک جودھ پور میں منعقد کیا جاےگا ۔ آر آئی ایف ایف کے بانی سومیندر ہرش نے بتایا کہ اس سال حسرت جے پوری ایوارڈ برائے سینما میں شاعر ومصنف اور گیت نگار سعید قادری کا انتخاب ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ ہر سال جے پور میں ہونے والے مشہور گیت نگار حسرت جے پوری کی یاد میں فلمی دنیا کی ایک ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے لیے وقف کرودی ہو۔ جودھپور میں پیدا ہونے والے سعید قادری کے کیرئیر کا آغاز ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم 'جسم' سے ہوا تھا۔انہوں نےآئیفا، سٹارڈسٹ، ایم ٹی وی ٹاٹا انفو ایوارڈز برائے بہترین گیت نگار حاصل کیے۔ سعید قادری نے جادو ہے نشا ہے (جسم 2003)، بھیگے ہونٹ تیرے (مرڈر 2004)، آگر مل جاو (زہر 2005) اور ہائے میری شب ہے (گینگسٹر 2006) جیسے بے مثال گانے لکھے، وہ اب تک تقریباً 150 گانے لکھ چکے ہیں۔

رف فلم کلب کی منیجنگ ٹرسٹی انشو ہرش نے بتایا کہ پانچ روزہ ایونٹ میں فلم اسکریننگ سیمینار، ورکشاپ ٹاک شو، نالج سیریز اور خوبصورت ثقافتی شام ہوگی، فیچر فلم، شارٹ فلم، دستاویزی اینی میشن فلم اور علاقائی فلم کی اسکریننگ ہوگی۔یہ پروگرام 31 جنوری 2022 کو منعقد ہوگا۔

فلم کو Riff کی ویب سائٹ www.riffjaipur.org پر سبمٹ کی جا سکتی ہے۔

سعید قادری : ایک نظرمیں

سعید قادری 3 اکتوبر1960 کو جودھ پور، راجستھان میں پیدا ہوئے۔ فلمی کیریئر سعید قادری کے کیرئیر کا آغاز ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم جسم سے ہوا۔ انہوں نے فلم جسم کے چند بہترین گیت لکھے جو بہت زیادہ ہٹ بھی ہوئے۔ سعید قادری ساحر لدھیانوی کو اپنا ایڈیل مانتے ہیں۔

انہیں فلم مرڈر کے گانے کے لیے آئیفا میں ہندی سنیما کے بہترین گیت نگار کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ سعید قادری ایک ہندوستانی گیت نگار اور شاعر ہیں جو بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ وہ جودھ پور، راجستھان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے مرڈر فلم کے لیے 6ویں آئیفا ایوارڈز میں بہترین گیت نگار کا ایوارڈ جیتا، اور مرڈر کے لیے سٹارڈسٹ ایوارڈز 2005 میں ایک نغمہ نگار کے طور پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔