سونم کپور دوسری بار بنیں گی ماں

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-11-2025
سونم کپور دوسری بار  بنیں گی ماں
سونم کپور دوسری بار بنیں گی ماں

 



ممبئی/ آواز دی وائس
اداکارہ سونم کپور نے اپنے بزنس مین شوہر آنند آہوجا کے ساتھ دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ساجھی کر دی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سونم نے چند دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنا بیبی بمپ دکھایا اور کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا: "مدر"۔
سونم کے انداز میں اس بار ایک خاص نزاکت تھی، جو لیڈی ڈیانا کو ایک خوبصورت خراجِ تحسین جیسی محسوس ہوئی۔ انہوں نے ہاٹ پنک خالص اون سے بنا ایک شاندار سوٹ پہنا۔ سونم کا یہ لباس لیڈی ڈیانا کے چند مشہور و معروف آئیکونک لُکس سے خاصی مشابہت رکھتا تھا۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے یہی پوسٹ دوبارہ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی متوقع ڈلیوری تاریخ بھی بتائی کہ ان کا بچہ  2026 میں پیدا ہوگا۔ نئے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی سونم کپور اور آنند آہوجا تین سال بعد دوبارہ والدین بننے جا رہے ہیں۔ یہ جوڑی 8 مئی 2018 کو روایتی انداز میں رشتۂ ازدواج میں بندھی تھی۔ انہوں نے اپنا پہلا بیٹا، ویو، 20 اگست 2022 کو خوش آمدید کہا تھا۔ اُس وقت دونوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20.08.2022 کو ہم نے اپنے خوبصورت بیٹے کا کھلے دل اور جھکے سر کے ساتھ استقبال کیا۔ ہم اُن تمام ڈاکٹروں، نرسوں، دوستوں اور خاندان کے افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ ابھی شروعات ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔
سونم کی دوسری حمل ٹھہرنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ کچھ ہفتوں سے میڈیا میں اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ’نیرجا‘ اسٹار ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ دوسری طرف، مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ مداح اور دوست انسٹاگرام پر اس جوڑی پر پیار نچھاور کر رہے ہیں۔
کام کے محاذ پر، سونم کپور نے ’نیرجا‘، ’رانجھنا‘، ’ویری دی ویڈنگ‘ اور ’دہلی 6‘ جیسی فلموں سے شائقین کے دل جیتے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے فلموں سے وقفہ لیا تاکہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ انہیں آخری بار 2023 کی کرائم تھرلر فلم 'بلائنڈ ' میں دیکھا گیا تھا، جس کے ڈائریکٹر شوم مکھیجا تھے، اور ان کے ساتھ پوریب کوہلی، ونئے پاٹک اور للیت دوبے نے کام کیا تھا۔