سومی علی ۔ ہم کو معافی دید و۔ ۔ہم سے بھول ہوگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2021
سومی علی اور سلمان خان
سومی علی اور سلمان خان

 

 

 بالی ووڈ کی اداکارہ سومی علی جو اپنی اداکاری سے زیادہ سلمان خان کے ساتھ رشتوں کے سبب سرخیوں میں رہی تھیں اب ان میں اچانک خاکساری پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں سے اپنے کام میں بہت اچھا نہ کرنے پر معذرت طلب کی ہے۔

ان اداکاروں میں بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹار جن میں سلمان خان، سیف علی خان، سنجے دت اور متھن چکرورتی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ، مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے بالی ووڈ میں ایک مختصر عرصے کے دوران کام کیا۔اس نے 1990 کے عشرے کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام ۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سومی علی نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹروں سے بھی معافی طلب کی ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکاری کرنا نہیں چاہتی تھیں۔ میں حیران ہوں کہ میں نے دس فلموں میں کس طرح کام کیا، ان فلموں میں میرے ساتھ سلمان خان، سجنے دت، چنکی پانڈے، گووندا، متھن چکرورتی، اوم پوری شامل تھے، اور میں ان سب سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہوں، بالخصوص متھن دا سے جن کے ساتھ میں نے چار فلمیں کیں، وہ میرے ساتھ انتہائی صبر وتحمل سے کام کرتے تھے، سنیل میں بہت معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں بہت خراب ڈانسر تھی۔