شارجہ بُک فیسٹیول :شاہ رخ نے کامیاب زندگی کے راز بتا دیے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-11-2022
 شارجہ بُک فیسٹیول :شاہ رخ 
نے کامیاب زندگی کے راز بتا دیے
شارجہ بُک فیسٹیول :شاہ رخ نے کامیاب زندگی کے راز بتا دیے

 

 

شارجہ : بالی وڈ کے معروف سٹار شاہ رخ خان نے شارجہ کے انٹرنیشنل بُک فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ ہزاروں شائقین کی موجودگی میں انہوں نے آرٹ اور تخلیق کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ ’معاشرے میں آرٹ اور تخلیق کا کردار کلیدی ہے۔‘ الامارات الیوم کے مطابق شاہ رخ خان نے کانفرنس ہال میں شائقین سے خطاب میں کہا کہ ’آرٹ اور تخلیق کے بل پر ہم اپنے تمام اختلافات سے اوپر اٹھ سکتے ہیں۔

ہمیں انسانوں کو جوڑنے والی اقدار کی قدرو منزلت کرنا ہوگی۔‘ ’سنیما اور شارجہ بُک فیسٹیول جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ہمیں اپنی شناخت متعین کرنے والی باتوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ہمیں اس دنیا کی تشکیل میں موثر کردار ادا کرنے والے عناصر کو اپنانا ہوگا جنہیں ہم مستقبل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘