دو ماہ بعد شاہ رخ کی شوٹنگ کے سیٹ پر واپسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-12-2021
دو ماہ بعد شاہ رخ کی شوٹنگ کے سیٹ پر واپسی
دو ماہ بعد شاہ رخ کی شوٹنگ کے سیٹ پر واپسی

 

 

ممبئی :بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے منشیات کے کیس میں پکڑے جانے کے بعد سے کیمروں سے دور تھے تاہم اب تقریباً دو ماہ بعد وہ سیٹ پر واپس آگئے ہیں۔ شاہ رخ نے بدھ کو ممبئی میں پٹھان فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی ہے جہاں سے ان کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔ 

سامنے آنے والی تصویر میں شاہ رخ کالے رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ آرین منشیات کیس کے بعد اب سیٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شاہ رخ اگلے 15 سے 20 دنوں تک ممبئی میں شوٹنگ کریں گے۔

شاہ رخ نے اپنی آنے والی فلموں کے لیے ہدایت کاروں سے درخواست کی ہے کہ ان کا شیڈول اس طرح ترتیب دیا جائے کہ وہ ہر ہفتے ممبئی آ سکیں اور اس دوران باقی اداکار بھی اپنے حصے کی شوٹنگ کر سکیں۔ اس سے شاہ رخ اپنے اہل خانہ سے بھی مل سکیں گے اور شوٹنگ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ 

آرین کیس کے بعد فلم کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس فلم کی شوٹنگ پہلے اسپین میں ہونی تھی لیکن آریان خان کے منشیات کے کیس میں پکڑے جانے کے بعد اکتوبر میں اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ کے پاس تین بڑی فلمیں ہیں۔ پٹھان کے علاوہ شاہ رخ جلد ہی اٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلا عنوان فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ ان کے علاوہ شاہ رخ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے۔