شاہ رخ اور سلمان ایک مرتبہ پھر فلم سیٹ پر ایک ساتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2021
اچھے دنوں کی واپسی
اچھے دنوں کی واپسی

 

 

بالی ووڈ کے دو بڑے خانز شاہ رخ اور سلمان ایک مرتبہ پھر فلم سیٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔ سلمان خان نے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ دونوں خانز ایک ساتھ دوبارہ پردے پر نظر آئیں گے، تاہم رواں ماہ ہی ان کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر ایک ساتھ جمع ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ فلم سے متعلق یہ اطلاعات تھیں کہ سلمان خان فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھی کے طور پر کلائمیکس سین میں نظر آئیں گے۔

اسی طرح فلم میں سلمان خان دیگر سینز میں بھی نمودار ہوں گے۔

 اب یہ باتیں حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں جہاں دونوں اسٹارز ایک ساتھ فلم پٹھان کے سیٹ پر جمع ہوئے۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے شو میں کہا تھا کہ وہ شوز چلتے رہتے ہیں، زندگی چلتی رہتی ہے، میں اس کے بعد پٹھان کی طرف جاؤں گا، پھر ٹائیگر تھری اور پھر ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی طرف جاؤں گا۔