نظام الدین اولیاء کےمزارپرجھومتی نظرآئیں سارہ علی خان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-12-2021
نظام الدین اولیاء کےمزارپرجھومتی نظرآئیں سارہ علی خان
نظام الدین اولیاء کےمزارپرجھومتی نظرآئیں سارہ علی خان

 

 

نئی دہلی: بالی وڈ کےنواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر قوالی پر جھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مزار کے صحن میں فرش پر براجمان ہیں اور قوالی پر دیوانہ وار جھوم رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ETimes (@etimes)

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکاروں کا اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اہم مذہبی مقامات پرحاضری دینا معمول کی بات ہے۔ ماضی میں بھی کئی اداکارائیں صوفی بزرگوں کے مزاروں پر چادریں چڑھاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

 

حضرت نظام الدین اولیاء برصغیر کے معروف بزرگان دین میں سے ایک تھے جن کی دہلی میں سکونت تھی یہیں ان کا انتقال ہوا۔ ان کے مزار پر آج بھی ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کااظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ ہے جس میں وہ رنکو کا کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم میں اکشے کمار بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ سارہ علی خان نے گزشتہ دنوں اپنی فلموں کے کامیاب نہ ہونے سے متعلق مایوسی کا اظہار کیا تھا۔